آنیوالی فلم سابق شوہر کے نام کرتی ہوں :فریال محمود

 آنیوالی فلم سابق شوہر کے  نام کرتی ہوں :فریال محمود

لاہور (آئی ا ین پی)اداکارہ فریال محمود نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی ریلیز ہونے والی اپنی آنیوالی فلم وکھری سابق شوہر کے نام کرنا چاہیں گی، جنہوں نے انہیں زندگی کے بہت سبق سکھائے اور انہیں مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں فریال محمود نے لکھا کہ جیسا کہ ان کی زندگی سے متعلق ہر کوئی جانتا ہے کہ انہوں نے کتنی مشکلات کا سامنا کیا، ان کی زندگی کیسے گزری۔اداکارہ نے لکھا کہ انہیں اس قدر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا کہ انہوں نے اپنا پرانا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کردیا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ فلم کو اپنے سابق شوہر کے نام کریں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں