مریم نواز کا لائٹ ورژن ، نوال سعید کو نئی پہچان مل گئی

مریم نواز کا لائٹ ورژن ، نوال سعید کو نئی پہچان مل گئی

کراچی (شوبز ڈیسک ) اداکارہ نوال سعید کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا لائٹ ورژن قرار دے دیا گیا۔

نوال سعید کی حالیہ پوسٹ منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انکا نام مریم نواز سے جوڑ دیا۔نوال سعید نے انسٹاگرام پر چند ان دیکھی تصاویر جاری کیں جس میں انہیں سر پر دوپٹہ لیے اور ساتھ ہی کاندھے پر شال ڈالے کیمرے کے سامنے پوز بناتے دیکھا گیا۔ہاتھوں میں سبز رنگ کی چوڑیاں پہنے نوال سعید کو مریم نواز کی کاپی کرنا سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو بھاگیا اور ساتھ ہی انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مریم نواز لائٹ قرار دے دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں