طلاق کے بعد سابق شوہر سے تعلقات اچھے ہوگئے:ماہ نور حیدر
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ماہ نور حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے بعد ان کے سابق شوہر سے پہلے سے زیادہ بہتر تعلقات ہوگئے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی محض 22 سال کی عمر میں ہوئی، چار سال بعد ہی ان کی شادی طلاق پر 2020 میں ختم ہوئی۔ لازمی نہیں شوہر یا بیوی غلط یا خراب ہو تو طلاق ہو، کبھی کبھار دونوں میاں اور بیوی اچھے بھی ہوتے ہیں لیکن وہ ایک ساتھ رہتے ہوئے اچھی طرح نہیں چل سکتے، اس لیے بھی الگ ہونا پڑتا ہے اگرچہ ان کی طلاق ہوچکی لیکن ان کے اور سابق شوہر کے طلاق کے بعد پہلے سے زیادہ بہتر تعلقات ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments