آغا علی کی مداحوں سے اپنی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

آغا علی کی مداحوں سے اپنی  صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

کراچی (آئی ا ین پی)اداکار آغا علی نے طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔

آغا علی نے انسٹا سٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہسپتال میں بیڈ پر لیٹے نظر آ رہے ہیں اور انہیں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے ۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے تیز بخار کے باوجود بھی شو مکمل کیا اور اس کے بعد سیدھا ہسپتال پہنچا۔آغا علی نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں