ایشوریا رائے سے متعلق بیان پر راہول گاندھی پر تنقید

ایشوریا رائے سے متعلق بیان پر راہول گاندھی پر تنقید

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی گلوکارہ سونا مہاپاترا نے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق بیان پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب کی صدارت نریندر مودی نے کی جس میں صرف ارب پتی اور مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی، میں نے کوئی کسان، کوئی مزدور، کوئی عام آدمی نہیں دیکھا لیکن امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے جیسے لوگوں کو ضرور دیکھا۔ ہمارا میڈیا صرف ایشوریا رائے کو ناچتے ہوئے دکھاتا ہے ، غریب لوگوں کے بارے میں کچھ نہیں دکھاتا،سونا مہاپاترا نے کہا کہ سیاستدان اپنی تقاریر میں خواتین کی بیحرمتی کیوں کرتے ہیں،پیارے راہول گاندھی،مجھے یقین ہے کہ ماضی میں کسی نے آپ کی اپنی ماں سونیا گاندھی اور بہن پریانکا گاندھی کی بھی اسی طرح توہین کی ہوگی جیسے آج آپ دوسری خواتین کی توہین کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں