شاہ رخ فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتے تھے :بھارتی پروڈیوسر

شاہ رخ فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتے تھے :بھارتی پروڈیوسر

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی فلم پروڈیوسر وویک وسوانی نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان فلموں کے بجائے ڈراموں میں کام کرنا چاہتے تھے ۔

شاہ رخ خان نے اداکاری کی دنیا میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تو وویک وسوانی نے ان کی بہت مدد کی تھی۔اب گزشتہ دنوں پروڈیوسر وویک وسوانی نے بتایا کہ شاہ رخ خان کی والدہ کے اعضاء خراب ہوچکے تھے ،والدہ کے انتقال کے بعد شاہ رخ خان میرے پاس آئے اور فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تو میں نے شاہ رخ سے کہا کہ تم تو کہتے تھے کہ میں کبھی فلم نہیں کروں گا بلکہ ڈراموں میں کام کروں گا، پھر اب فلم کیوں؟وویک وسوانی کے پوچھنے پر شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے اب فلم میں کام کرنا ہے کیونکہ میری والدہ کا خواب تھا کہ میں ایک سپر سٹار بنوں تو میں نے فلموں میں کام کرکے اپنی والدہ کا خواب پورا کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں