اب بھی نوجوان شادی کی پیشکش کرتے ہیں:صبا فیصل

اب بھی نوجوان شادی کی پیشکش کرتے ہیں:صبا فیصل

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں عمر کے اس حصے میں بھی کئی نوجوان لڑکے میسیج کرکے شادی کی پیشکش کر چکے ہیں۔

اداکارہ حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں۔ صبا فیصل نے کہا کہ شاید مداحوں کو لگے کہ میں بہت بور ہوں لیکن حقیقت یہی ہے کہ میرے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا، ساتھ ہی انھوں نے بتایا کہ فینز کی جانب سے میسیجز آتے رہتے ہیں۔صبا فیصل نے بتایا کہ حال ہی میں مجھے ایک 22 سالہ لڑکے نے پیغام بھیجا کہ اگر آپ اس عمر میں بھی مجھے گرین سگنل دیں تو میں آپ کیلئے سب کچھ چھوڑنے کو تیار ہوں، اگر آپ ہاں کریں تو میں فوراً سے آکر آپ کا ہاتھ مانگ لوں، جس پر میں نے اسے کہا کہ میرے 9 سالہ نواسے سے میرا ہاتھ مانگو گے ؟صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میں یہ میسیج اپنے شوہر کو بھی دکھاتی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں