عزت کی خاطر بیٹا طیش میں آگیا تھا:زینت امان

عزت کی خاطر بیٹا طیش  میں آگیا تھا:زینت امان

ممبئی (آئی این پی )سینئر بھارتی اداکارہ زینت امان نے بتایا کہ کس طرح بیٹا میری عزت کی خاطر دوست سے بدلہ لینے کیلئے طیش میں آگیا۔

 انسٹاگرام پر زینت امان نے اپنے بچوں اذان اور ذاہان خان کے ساتھ پرانی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے کہا جب بچے سکول میں تھے تو میں نے خود کو شوبز کی رنگینیوں سے دور کردیا تھا، لیکن بچے پھر بھی میرے متعلق بیہودہ تبصروں سے محفوظ نہیں تھے ۔ ایک روز میرا بیٹا گھر سے ہیلمٹ اور بلا لیے یہ کہتے ہوئے نکلا کہ وہ میرے عزت کا بدلہ لے گا۔  بیٹے کے دوست میں میرے خلاف نازیبا لفظ استعمال کئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں