ماں نے جلد شادی نہ کرنے کی تنبیہ کی تھی، فرح خان کا انکشاف

ماں نے جلد شادی نہ کرنے کی  تنبیہ کی تھی، فرح خان کا انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ڈائریکٹر فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی والدہ نے اُنہیں 22 سال کی عمر میں شادی نہ کرنے کی تنبیہ کی تھی۔

فرح خان نے انٹرویو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی والدہ نے اُنہیں دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے چھوٹی عمر میں شادی کی تو وہ مجھے گھر سے باہر نکال دیں گی۔ اُن کا بتانا تھا کہ اُن کا خاندان بہت عجیب ہے جہاں اُن کی صرف کام کام کام اور صرف کام کرنے کیلئے تربیت کی گئی تھی، اُن کی والدہ یہی چاہتی تھیں کہ وہ شادی سے پہلے مالی طور پر خود مختار ہو جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں