بھارتی فلم پروڈیوسر سوندریا جگدیش کی اپنے گھر سے لاش برآمد

 بھارتی فلم پروڈیوسر سوندریا جگدیش  کی اپنے گھر سے لاش برآمد

بنگلورو(شوبزڈیسک ) کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور بزنس مین سوندریا جگدیش اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 14 اپریل، اتوار کے روز سوندریا جگدیش نے اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی مبینہ کوشش کی جس کے بعد اُن کی موت ہو گئی۔اس حوالے سے پروڈیوسر کے دوست نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ سوندریا جگدیش نے پھندالیکر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں