جھانوی کپور کی رادھیکا مرچنٹ کی شادی تقریب میں شرکت توجہ کا مرکز بن گئی

جھانوی کپور کی رادھیکا مرچنٹ کی شادی  تقریب میں شرکت توجہ کا مرکز بن گئی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ کے برائیڈل شاور کی تقریب میں بطور برائیڈز میڈ شرکت توجہ کا مرکز بن گئی۔

 اس تقریب میں جھانوی کپور نے بھی دیگر برائیڈز میڈز کی طرح گلابی شرٹ اور ٹرازر پہنا اور سر پر ٹیارا پہن کر تقریب کو رونق بخشی۔واضح رہے کہ رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی کی شادی کی تقریب کا انعقاد رواں سال 12 جولائی کو بھارت میں ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں