ہالی ووڈ فلم جوکر کے ہیرو کا غزہ کیلئے اپنا دستخط شدہ پوسٹر عطیہ

ہالی ووڈ فلم جوکر کے ہیرو کا غزہ کیلئے اپنا دستخط شدہ پوسٹر عطیہ

لاس اینجلس (شوبزڈیسک) ہالی ووڈ اداکار جیکوئن فینکس نے اپنی بلاک بسٹر فلم جوکر کا دستخط شدہ پوسٹر غزہ کو عطیہ کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلمی صنعت سے منسلک خواتین فلم سازوں اور فلمی صحافیوں کے ایک گروپ نے غزہ کے لیے برطانیہ کی خیراتی طبی امداد میں عطیات جمع کیے ہیں۔سنیما فار غزہ کے نام سے شروع ہونے والی اس مہم میں ہالی ووڈ سے وابستہ معروف شخصیات نے اپنی قیمتی اور منفرد اشیا عطیہ کیں، اس نیلامی کی مد میں غزہ فنڈز کے لیے تقریبا تین لاکھ سے زائد ڈالرز اکٹھے کیے گئے ہیں۔

 اس کے علاوہ ہالی ووڈ فلم دی زون آف انٹرسٹ کے ہدایتکار جوناتھن گلیزر نے اپنی فلم کے سات پوسٹرز بھی غزہ کے لیے عطیہ کیے ، صرف یہی نہیں ہالی ووڈ کے کئی نامور گلوکاروں، اداکاروں، ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز کے عطیات بھی اس مہم میں شامل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں