قبر میں جاکر لیٹا تو عجیب ساسکون محسوس ہوا: شجاع اسد

قبر میں جاکر لیٹا تو عجیب ساسکون محسوس ہوا: شجاع اسد

کراچی (شوبزڈیسک ) اداکار شجاع اسد کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کے دوران قبر میں جاکر لیٹا تو عجیب ساسکون محسوس ہوا۔

شجاع اسد نے ایک انٹرویو کے ڈرامہ خئی کے دوران شوٹنگ میں پیش آنے والی مشکلات اور تفریح کا ذکر کیا۔شجاع نے بتایا کہ ڈرامے کے ایک سین میں جب وہ قبر میں جاکر لیٹے تو انہوں نے ایک عجیب سا سکون محسوس کیا ۔انہوں نے خالد بٹ کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان کی صلاحیتوں سے بہت امپریس تھے۔

 اور وہ اپنے کام کو لیکر بے انتہا پروفیشنل تھے ۔داکار نے یہ بھی انکشاف کیا وہ گولیوں کے ان تمام مناظر کو شوٹ کرنا آسان نہیں تھا کیونکہ ایسے ہی ایک سین میں ان کا بازو درحقیقت جل گیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں