میں پنجابی نہیں سندھی ہوں:تمنا بھاٹیہ

میں پنجابی نہیں سندھی  ہوں:تمنا بھاٹیہ

ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ و ماڈل تمنا بھاٹیہ نے واضح کر دیا کہ وہ پنجابی نہیں بلکہ سندھی ہیں۔

اداکارہ کا ان دنوں ایک پرانا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اوردورانِ شو کپل شرما اداکارہ تمنا کے بارے میں بتاتے ہیں کہ یہ ہیں تو پنجابی مگر انہوں نے زیادہ تر ساؤتھ کی فلمیں کر رکھی ہیں۔ تمنا بھاٹیہ کہنے لگتی ہیں کہ کپل رکیے ایسا نہیں ہے کہ میں پنجابی ہوں ، نہ تو میں پنجابی ہوں اور نہ ہی میں ساؤتھ سے تعلق رکھتی ہوں بلکہ میں سندھی ہوں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں