آہستہ آہستہ اردو صحیح سے بولنا سیکھ جاؤں گی: شازیل شوکت

آہستہ آہستہ اردو صحیح سے بولنا سیکھ جاؤں گی: شازیل شوکت

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ شازیل شوکت کا کہنا ہے کہ جب تک اردو صحیح سے بولنی نہیں آئے گی سیکھتی رہوں گی۔شازیل شوکت نے۔۔

 برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اردو میں بولنے میں تھوڑی دشواری ہوتی ہے اور مجھے اس بات پر کوئی شرمندگی نہیں ہے ۔ ابھی فی الحال میں اردو بولنا سیکھ رہی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں محنت کر رہی ہوں تو آہستہ آہستہ سیکھ جاؤں گی۔ جیسے مجھے اردو نہیں آتی ہے اسی طرح بہت سے لوگ ہیں جو انگریزی بولنا نہیں جانتے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں