میری زندگی کی کہانی فلم بنانے کے لائق ہے : نورا فتحی

میری زندگی کی کہانی فلم بنانے  کے لائق ہے : نورا فتحی

اوٹاوا (شوبزڈیسک ) کینیڈا سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ رقاصہ نورا فتحی نے کہا ہے کہ انکی زندگی اور بالی ووڈ میں۔۔

 محنت کی کہانی دستاویزی فلم بنانے کے لائق ہے ۔ وہ چاہتی ہیں کہ لوگوں کو ایک عام سی لڑکی کی بالی ووڈ میں ایک عام جگہ تک آنے اور پھر تمام تر نامساعد حالات کے باوجود نئی زبان سیکھ کر انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کی کہانی کا علم ہو۔ ایک دن میں ایک دستاویزی فلم بنانا چاہوں گی اور بات کرنا چاہوں گی کہ نورا نامی یہ عام لڑکی جو بھارتی بھی نہیں ہے ، وہ کس طرح بالی ووڈ میں آئی اور یہاں گھل مل گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں