ہتک عزت کیس، میشا شفیع کے بیان پر ویڈیو لنک سے جرح مکمل

ہتک عزت کیس، میشا شفیع کے بیان پر ویڈیو لنک سے جرح مکمل

لاہور(شوبز ڈیسک)سیشن عدالت میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف جرح دو مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

علی ظفر کے وکلا نے میشا شفیع کے بیان پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کر لی ،واضح رہے کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات لگائے تھے اور وہ تمام الزامات جھوٹے ثابت ہو گئے تھے ۔ بعد ازاں گلوکار نے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرنے پر میشا شفیع کے خلاف دعوی دائر کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں