بھارتی اداکار روی کشن کی خفیہ بیوی اور بیٹی سامنے آگئی

بھارتی اداکار روی کشن کی خفیہ  بیوی اور بیٹی سامنے آگئی

لکھنؤ(شوبزڈیسک)بھارتی اداکار اور بی جے پی رہنما روی کشن سے متعلق ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اُن کی بیوی ہیں اور اداکار سے اُن کی جوان بیٹی بھی ہے۔

 لکھنؤ شہر سے تعلق رکھنے والی اپرنا ٹھاکر نامی خاتون نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ روی کشن نے سال 1996 میں اُن سے شادی کی تھی اور اداکار سے اُن کی بیٹی بھی ہے جس کا نام شینووا ہے ۔ روی کشن نے اپنی بیٹی کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اسی لیے اُنہوں نے کورٹ میں کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں