اے آر رحمان کی کال مس کرنے پر پوری رات رویا، کپل شرما

اے آر رحمان کی کال مس کرنے  پر پوری رات رویا، کپل شرما

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی کامیڈین اور دی گریٹ انڈین کپل شو کے میزبان کپل شرما کا کہنا ہے کہ وہ عالمی شہرت یافتہ موسیقار و گلوکار اے آر رحمان کی کال مس کرنے پر پوری رات روئے تھے۔

کپل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ رحمان سر چاہتے تھے میں چمکیلا کا حصہ بنوں۔ سٹیج کے پیچھے ہونے والی گفتگو پر مبنی کلپ میں اپنے مخصوص طنز و مزاح کے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کپل شرما نے انکشاف کیا کہ انہیں اے آر رحمان نے فون کیا لیکن وہ اسے مس کرگئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں