شعلے اور دیوار میں کام سے انکار کا آج تک افسوس:شتروگھن

شعلے اور دیوار میں کام سے انکار  کا آج تک افسوس:شتروگھن

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ کے ماضی کے مقبول ہیرو شتروگھن سنہا نے کہا کہ انہیں 1975 کی ہٹ فلموں دیوار اور شعلے میں کام سے انکار کا افسوس ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ یہ فلمیں تو میرے لیے لکھی گئی تھیں۔ مجھے آج تک اپنی اس غلطی پر افسوس ہے ، دراصل ان دونوں میں کام کے لیے پہلے مجھے پیشکش ہوئی، میرے انکار کے بعد امیتابھ بچن کو کاسٹ کیا گیا۔ میرے اور فلم سازوں کے درمیان کچھ فکر و نظر اور کچھ شوٹنگ کی تاریخ کا اختلاف تھا جس پر میں نے ان دونوں میں کام سے انکار کر دیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں