اداکارہ نرگس فخری مجھ سے حسد کرتی ہیں:مریحہ صفدر

 اداکارہ نرگس فخری مجھ سے حسد کرتی ہیں:مریحہ صفدر

کراچی (شوبز ڈیسک ) اداکارہ و ماڈل مریحہ صفدر نے کہا ہے بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری ان سے حسد کرتی تھیں۔ ایک انٹرویو کے دوران مریحہ صفدر نے بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تمام بھارتی اداکار کافی پروفیشنل اور بہترین شخصیت کے مالک ہیں۔

میں نے فلم ہاؤس فل 3 میں اکشے کمار، لیزا، نرگس فخری، جیکولین فرنینڈز اور بومن ایرانی اوردیگر بھارتی اداکاروں کے ساتھ کام کیا تھا۔ میری ان تمام اداکاروں کے ساتھ کافی اچھی دوستی رہی لیکن نرگس فخری مجھ سے ناخوش تھیں۔ نرگس فخری بہت نِک چڑی شخصیت کی مالک ہیں، انہیں غصہ آتا تھا کہ باقی اداکاروں کا میرے ساتھ رویہ اچھا کیوں ہے ، وہ نہ مجھ سے بات کرتی تھیں اور نہ ہی میرے ساتھ چلنا پسند کرتی تھیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں