کرکٹرز یا کسی اور نے مجھے نہیں چھیڑا:مومنہ اقبال

کرکٹرز یا کسی اور نے مجھے  نہیں چھیڑا:مومنہ اقبال

کراچی (شوبزڈیسک ) اداکارہ مومنہ اقبال نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران کسی بھی کرکٹرز سمیت دوسرے افراد کے لیے کوئی غلط بات نہیں کی تھی۔۔

اور نہ ہی انہوں نے یہ کہا تھا کہ کرکٹرز نے یا کسی اور نے انہیں چھیڑ ا تھا۔ نسٹاگرام سٹوریز میں اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے کرکٹرز کے بارے میں کوئی غلط بات نہیں کی، ان کی بات کو لے کر کچھ سوشل میڈیا پیجز اور ٹی وی چینلز نے جو نام کمانا تھا، کما چکے ، اس لیے اب انہوں نے سوچا کہ وہ کچھ وضاحت کردیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں