اداکارہ مہربانو کی بھارتی گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل

اداکارہ مہربانو کی بھارتی  گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل

کراچی (شوبزڈیسک ) بولڈ اداکارہ مہربانو کی جانب سے بھارتی گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،جس میں مہربانو کو ساتھی مرد کوریوگرافر کے ساتھ دلجیت دسانج کے گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

ویڈیو میں مہربانو ساتھی مرد کے ساتھ کمرے میں بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دسانج کے گانے نینا پر ڈانس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔انہوں نے گانے کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مذکورہ گانے کو پورا دن سن سکتی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں