حافظِ قرآن ہوں، ایم فِل کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل :حریم شاہ

حافظِ قرآن ہوں، ایم فِل کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل :حریم شاہ

لندن (شوبزڈیسک) متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ ان کیلئے ایم فِل جیسی اعلیٰ تعلیمی ڈگری حاصل کرنا مشکل نہیں بلکہ بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔

 ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں حافظِ قرآن ہوں اورڈبل ماسٹرکیاہواہے ، مختلف اداروں سے مختلف اسلامی کورسز کیے ہیں، حافظہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی میدان میں میرا ذہن بہت تیز ہے ۔ میں نے اسلام کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کی تعلیم بھی حاصل کی ہے ، اگر میرے اختیار میں ہوتا تو میں پاکستان میں اسلامی سزائیں نافذ کرتی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں