شاہ رخ خان اور گوری کا کرائے کے گھر میں رہنے کا انکشاف

شاہ رخ خان اور گوری کا کرائے  کے گھر میں رہنے کا انکشاف

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہتے تھے ۔۔

 جب شاہ رخ خان پہلی بار ممبئی آئے تھے تو یہاں میرا چھوٹا بھائی اُن کا واحد دوست تھا، اُس وقت شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ ممبئی میں ایک کرائے کے فلیٹ میں رہتے تھے ۔ مجھے یقین تھا کہ شاہ رخ سُپر سٹار بنیں گے ، مجھے شاہ رخ خان پر بہت فخر ہے اور یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ سٹار بننے کے باوجود بھی اُن میں تکبر نہیں آیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں