سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ

سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ

ممبئی (شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ کے سُپر سٹار سلمان خان اپنی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سخت سکیورٹی میں دبئی روانہ ہوگئے ۔

سلمان خان ممبئی سے دبئی روانہ ہوئے ہیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ یہ ویڈیو ممبئی ایئرپورٹ پر بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز نے بنائی ۔اس موقع پر سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔ تاہم، اُنہوں نے دور سے صحافیوں کو ہاتھ کے اشارے سے ’ہیلو‘ کہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں