پٹرول مہنگا، اب تانگے پر سرمایہ کاری کرنی چاہئے :نور بخاری کاتبصرہ

پٹرول مہنگا، اب تانگے پر سرمایہ کاری کرنی چاہئے :نور بخاری کاتبصرہ

لاہور (شوبزڈیسک)اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری نے آئے روز پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے عوام کو ایک مفید مشورہ دیا ہے ۔

نور بخاری کی سوشل میڈیا پر ایک پرانی پوسٹ وائرل ہے جس میں انہوں نے ایک تانگے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہم سب کو ایک اچھے تانگے پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھتی ہی جارہی ہے تو ہمیں ان میں سے ایک کو اپنانا ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں