ڈچ نوجوان اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا

ڈچ نوجوان اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا

ایمسٹرڈیم (شوبز ڈیسک )بااثر ڈچ عوامی شخصیت، گلوکار، اداکار و ماڈل ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا ۔

۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ نوجوان ڈچ اداکار ڈونی رولوِنک نے 19 اپریل کو ایک مسجد میں اسلام قبول کیا جس کی ویڈیو گزشتہ روز سے وائرل ہورہی ہے ۔ڈونی کا کہناتھاکہ مجھے نہیں لگتا کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا دن میرے لئے بہت اہم ہے ۔واضح رہے کہ 2022 میں ڈونی رولوِنگ ایک ویڈیو شوٹنگ کے دوران بری طرح زخمی ہو گئے تھے ، ان کی پانچ پسلیاں ٹوٹی تھیں اور پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے تھے۔ ، اسی سال ان میں کینسر کی بھی تشخیص سامنے آئی تھی۔ان دونوں واقعات نے ڈونی رولونک پر گہرا اثر ڈالا اور انہوں نے مذہب سے متعلق تعلیمات کا آغاز کیا اور اسلام سیکھ کر اسے بطور مذہب اپنا لیا،ڈونی آج کل دبئی میں موجود ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں