کترینہ کیف کی ساس کو کھانے کی میز پر فلموں پر بات سے چڑ

کترینہ کیف کی ساس کو کھانے کی میز پر فلموں پر بات سے چڑ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر، معروف اداکار وکی کوشل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کھانے کی میز پر فلموں کے موضوع پر بات کرنے سے چِڑتی ہیں۔

وکی کوشل نے ایک شو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ وینا کوشل کو فلموں پر بات کرنا بہت پریشان کرتا ہے ۔وکی کا کہنا تھا کہ وہ گھر پر اپنی آنے والی کسی بھی فلم کے سکرپٹ پر بات نہیں کرتے کیوں کہ ان کی والدہ کو یہ موضوع نہیں پسند۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں