فلم دی ڈرٹی پکچر کے بعد سگریٹ نوشی کی لت لگی:ودیا بالن

 فلم دی ڈرٹی پکچر کے بعد سگریٹ نوشی کی لت لگی:ودیا بالن

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اپنی کامیاب فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ میں اداکاری کے بعد سگریٹ نوشی کی لت لگ گئی تھی۔

ودیا بالن نے کہا کہ فلم میں مجھے تمباکو نوشی کرنی تھی ، میں سگریٹ نوشی کرنا جانتی تھی لیکن میں نے کبھی سگریٹ پی نہیں تھی تو مجھے اس فلم میں اپنے کردار کے لیے خصوصی طور پر سگریٹ نوشی کرنی پڑی۔ فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ کی ریلیز کے بعد مجھے سگریٹ نوشی کی لت لگ گئی تھی، میں ایک دن میں دو سے تین سگریٹ پیتی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں