ڈرامے میں کام کی وجہ سے قتل کی دھمکیاں ملیں:حرا ترین

ڈرامے میں کام کی وجہ سے قتل کی دھمکیاں ملیں:حرا ترین

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈرامے عشق مرشد کی اداکارہ حرا ترین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں قتل کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حرا ترین نے بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا آئی ڈیز پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں اور متنبہ کیا گیا کہ اگر پروٹوکول کے بغیر باہر نکلیں تو پھر دیکھنا تمھارے ساتھ کیا ہوگا۔ جن آئی ڈیز سے مجھے دھمکیاں موصول ہوئیں وہ نئی بنی تھیں کیونکہ اُن میں سے بیشتر کے فالوورز نہیں تھے جبکہ تقریباً تمام ہی بغیر تصویر والی اور اُن کی کوئی شناخت نہیں تھی۔ مجھے اُن پیغامات کی نوعیت کا تو اندازہ نہیں البتہ وہ اکاؤنٹس کسی نے خاص اسی مقصد کے لیے بنائے تھے اور میرا خیال ہے کہ کوئی ایک نہیں بلکہ الگ الگ لوگ دھمکیاں دے رہے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں