ماہِ نور حیدر کا اپنے گھر جنات کے بسیرے کا انکشاف
لاہور(شوبزڈیسک ) مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خئی‘ میں ’آپانا‘ کے کردار سے شہرت پانیوالی پاکستانی اداکارہ و ماڈل ماہِ نور حیدر نے انکشاف کیا ہے۔۔
کہ اُن کے گھر گزشتہ کئی عرصے سے جنات کا بسیرا ہے ۔شو کے میزبان تابش ہاشمی نے ماہِ نور حیدر سے سوال کیا کہ آپ نے سکردو، گلگت بلتستان کے علاقوں میں شوٹنگ کی تو کبھی شوٹنگ کے دوران جنات وغیرہ سے سامنا ہوا؟ اس سوال کے جواب میں ماہِ نور حیدر نے کہا کہ میرے گھر میں جنات ہیں کیونکہ مجھے اکثر کچن سے میرے نام کی آوازیں سُنائی دیتی ہیں لیکن جب میں پیچھے مُڑ کر دیکھتی ہوں تو وہاں کوئی نہیں ہوتا۔ مجھ سے قبل میری والدہ کو بھی اسی طرح کی آوازیں سُنائی دیتی تھیں، کوئی میری والدہ کو اُن کے نام سے پُکارتا تھا۔ یہ سب کافی عرصے سے چل رہا ہے ، کئی سال پہلے ایک بار ایسا ہوا تھا کہ میرے والد صبح کی واک کیلئے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے لیکن میری والدہ کو میرے والد گھر میں دکھائی دیئے تھے ۔ اُس وقت سے ہمیں اپنے گھر میں عجیب و غریب سرگرمیاں محسوس ہوتی ہیں لیکن اب ہمیں عادت ہوچکی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments