کانز فلم فیسٹیول میں پنجابی ثقافت کی نمائندگی پر فخر:سنندا شرما

کانز فلم فیسٹیول میں پنجابی ثقافت کی نمائندگی پر فخر:سنندا شرما

کانز (شوبزڈیسک) فرانس میں منعقدہ فلموں کے سب سے بڑے میلے کانز فلم فیسٹیول2024 میں بھارت سے۔۔

 تعلق رکھنے والی پنجابی گلوکارہ سنندا شرما نے شلوار قمیص پہن کر شرکت کرکے سب کے دل جیت لیے ۔اِس پلیٹ فارم پر پنجابی ثقافت کی نمائندگی کرنے پر فخر اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سنندا نے کہا کہ کانز فلم فیسٹیول میں اپنی ثقافت کی نمائندگی کرنا ایک ناقابل یقین اعزاز ہے ۔ یہاں آنا صرف میری ذاتی کامیابی نہیں بلکہ پوری پنجابی کمیونٹی کی فتح ہے ، مجھے امید ہے کہ یہ دوسروں کو اپنا کلچر فخر سے اپنانے اور اسے سیلبریٹ کرنے کی ترغیب دے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں