گھر سے بھاگنے پر والد نے میری شادی کرادی:شبیر جان

گھر سے بھاگنے پر والد نے میری شادی کرادی:شبیر جان

کراچی (شوبزڈیسک ) سینئر اداکار شبیر جان نے کم عمر میں شادی اور اپنی والدہ کے انتقال کے موضوع پر پہلی بار لب کشائی کردی۔

۔ورسٹائل اداکار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انکی شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور اس زمانے میں وہ نہایت ہی شرارتی تھے اور یہاں تک کہ اکثر گھر سے بھاگ جاتا کرتے تھے ۔ ایک بار میں ناراض ہوکر ڈیڑھ ماہ تک گھر سے غائب رہا اور لاہور میں نوکری تلاش کرتا رہاآخر کار تھک ہار کر جب گھر آیا تو اس حرکت پر والدین سے خوب پٹائی بھی ہوئی بعدازاں انہوں نے میری شادی کا فیصلہ کرلیا۔ جب انکی شادی کی بات چل رہی تھی تو یہ نہیں معلوم تھا کہ شادی کیا ہوتی ہے بس اس بات کی خوشی تھی شادی ہورہی ہے ۔ میری والدہ ہمیشہ میرا ساتھ دیتی تھیں جب بھی میری حرکتوں پر والد سے مار لگتی تھیں والدہ مجھے بچا لیتی تھیں لیکن ان کے انتقال کرجانے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ جیسے دنیا وہیں رک گئی ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں