ایشوریارائے زخمی بازو لئے ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں

ایشوریارائے زخمی بازو لئے ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے زخمی بازولئے ممبئی میں صبح سویرے ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشن پہنچ گئیں ۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ پولنگ اسٹیشن میں مکمل نظم و ضبط کے ساتھ قطار میں کھڑی ہو کر اپنی باری کا انتظار کرتی نظر آ رہی ہیں۔اس دوران ایشوریا رائے اپنے آس پاس کی خواتین کے ساتھ خوش گوار موڈ میں ‘ہیلو ہائے ’ کرتی رہیں۔واضح رہے کہ کچھ بھارتی میڈیا سائٹس کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹروں نے ایشوریا رائے کو بازو کی سرجری کا مشورہ دیا ہے ۔بین الاقوامی ایونٹ کانز فلم فیسٹیول سے فراغت کے بعد اب اداکارہ اپنے فریکچر بازو کی سرجری کی تیاری کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں