مس یونیورس پاکستان ایریکا رابن کا کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو

 مس یونیورس پاکستان ایریکا رابن کا کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو

فرانس(شوبزڈیسک)مس یونیورس پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی ایریکا رابن نے کانز فلم فیسٹیول میں شاندار ڈیبیو کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

24 سالہ ایریکا رابن نے معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ گولڈن رنگ کا چمکیلا گاؤن زیب تن کیا اورفیسٹیول کی سب سے مقبول فلم ’دی سبسٹینس‘ کے پریمیئر کے موقع پر ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں اور کہا کہ میرے لیے کانز فلم فیسٹیول 2024 میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا بہت فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں نے کانز فلم فیسٹیول کی سب سے کم عُمر ترین خاتون اور پاکستانی بیوٹی کوئین کے طور پر ریڈ کارپیٹ پر واک کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...