عدنان سمیع کی بھارت سے بیٹے کی سالگرہ پر پوسٹ وائرل

عدنان سمیع کی بھارت سے بیٹے کی سالگرہ پر پوسٹ وائرل

ممبئی(شوبز ڈیسک)پاکستان سے بھارت منتقل ہو کر وہاں کی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع کی اپنے بیٹے اذان سمیع کی سالگرہ پر محبت بھری پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گلوکار نے اذان سمیع سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگوں کو ہمارے خوبصورت رشتے کا اندازہ نہیں لیکن یہ ان کا مسئلہ ہے اور سچ تو یہ ہے کہ میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا کہ میں آپ سے کتنی محبت کرتا ہوں۔ بحیثیت باپ، میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں اور میں اُن لوگوں سے بھی پیار کرتا ہوں جو آپ کے مداح ہیں، جو آپ سے محبت کرتے ہیں۔ آخر میں عدنان سمیع نے بیٹے کو دُعا دیتے ہوئے کہا کہ میری دُعا ہے کہ آپ کی زندگی کا یہ نیا سال آپ کے لیے اچھی صحت، خوشی، سکون، کامیابی اور خوشحالی لیکر آئے جس کے آپ مستحق ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں