آسٹریلوی اداکارہ نے کانز میلے میں فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھادی

آسٹریلوی اداکارہ نے کانز میلے میں فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھادی

پیرس(شوبزڈیسک)کانز فلم فیسٹیول کی جانب سے سخت انتظام کیے گئے تھے کہ کوئی فنکار فلسطین کیلئے آواز نہ اٹھا سکے لیکن آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلانچٹ نے انوکھے انداز میں احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے سیاہ گاؤن پہنا تھا جس کا پچھلا حصہ سفید جبکہ اندرونی حصہ سبز تھا اور یہ فلسطینی جھنڈے کی طرح تھا۔کیٹ بلانچٹ اس سے قبل بھی مظلوم فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھا چکی ہیں اور انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔انٹرنیشنل فیسٹیول میں مظلوموں کیلئے آواز اٹھانے پر لوگ اداکارہ کی بہت زیادہ تحسین کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں