کاجول 27برس بعد پرابھو دیوا کیساتھ بڑے بجٹ کی فلم میں کام کرینگی

 کاجول 27برس بعد پرابھو دیوا کیساتھ بڑے بجٹ کی فلم میں کام کرینگی

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کاجول اور معروف کوریوگرافر، ہدایتکار، پروڈیوسر و اداکار پرابھو دیوا کی 27 برس بعد ری یونین ہو رہی ہے ۔۔

 اس مرتبہ یہ ایک بڑے بجٹ کی ایکشن تھرلر میں یک جا ہوں گے ۔ اس پراجیکٹ کو فلمساز چرن تیج اوپلاپتی ڈائریکٹ کرنے کیلئے بالی ووڈ آئیں گے ۔ فلم میں سینئر اداکار نصیر الدین شاہ، سمیوکتھا مینن، جیسہو سین گپتا اور ادیتیا سیل شامل ہوں گے ۔فلم کی ایک خاص بات یہ ہوگی کہ کاجول پہلی بار کسی فلم میں نصیر الدین شاہ کے ساتھ کام کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں