اداکاری سے انکار بولڈ اور رومانوی مناظر کی وجہ سے کیا:ڈاکٹر عروبہ

اداکاری سے انکار بولڈ اور رومانوی  مناظر کی وجہ سے کیا:ڈاکٹر عروبہ

لاہور(شوبزڈیسک)ٹی وی میزبان ڈاکٹر عروبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں میزبانی سے قبل اداکاری کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے بولڈ اور رومانوی مناظر کی وجہ سے ڈراموں میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ سمیت ان کے خاندان کے تقریبا ًتمام افراد ڈاکٹری کے پیشے سے وابستہ ہیں، اسلئے وہ بھی ڈاکٹر بنیں۔ انہوں نے زمانہ طالب علمی یعنی ڈاکٹری کی تعلیم کے آخری سال میں ریڈیو پاکستان سے کیریئر کا آغاز کیا۔ جس کے فوری بعد انہیں ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں