مومل خالد عثمان نے اسلام کی خاطر انڈسٹری چھوڑ دی

 مومل خالد عثمان نے اسلام کی خاطر انڈسٹری چھوڑ دی

لاہور(شوبزڈیسک ) ڈرامہ سیریل ‘بیچاری قدسیہ’ میں ‘عنایہ’ اور ‘میرے ہم نشیں’ میں ڈاکٹر آئمہ شہریار کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مومل خالد عثمان نے۔

 اسلام کی خاطر انڈسٹری چھوڑ دی۔ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کیا اورتمام نئی پوسٹس میں حجاب بھی لیتی نظر آ رہی ہیں۔اداکارہ کی ایک انسٹا پوسٹ جس میں انہیں حجاب لیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، کے کمنٹس میں صارف نے سوال کیا کہ ‘کیا دوبارہ ڈراموں میں آئیں گی یا نہیں؟’۔صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ اب ڈراموں میں کام نہیں کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں