پریانکا چوپڑا آنجہانی برطانوی اداکار ایلن ریکمین سے متاثر

پریانکا چوپڑا آنجہانی برطانوی  اداکار ایلن ریکمین سے متاثر

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا آنجہانی برطانوی اداکار ایلن ریکمین کی جانب سے اداکار بننے کے ،۔

خواہشمند نوجوانوں کو د یئے گئے مشورے سے متاثر نظر آتی ہیں۔اس حوالے سے 41 سالہ پریانکا چوپڑا نے پیر کو انسٹاگرام سٹوری پر ایلن ریکمین کے ایک پرانے انٹرویو کا حصہ شیئر کیا جس میں ایلن ریکمین نے اداکاری پر اپنی آرا کا اظہار کیا ہے ۔ اداکار ایلن ریکمین کہتے ہیں، جب بھی نوجوان اداکار مجھ سے فن کے حوالے سے مشورہ مانگتے ہیں تو میں ٹریننگ کے بارے میں سوچتا ہوں اور کہتا ہوں، اداکاری کے بارے میں بھول جاؤ، میرا حقیقتاً اس وقت یہی مطلب ہوتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں