لوگ مجھے علیزے شاہ کا ہمشکل قرار دیتے ہیں:اقرا راجپوت

لوگ مجھے علیزے شاہ کا ہمشکل قرار دیتے ہیں:اقرا راجپوت

لاہور(شوبزڈیسک ) اُبھرتی اداکارہ و ماڈل اقرا راجپوت نے انکشاف کیا ہے کہ بہت سے لوگ اُنہیں اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ سے۔

 تشبیہ دیتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے کامیڈی شو میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگ مجھے اداکارہ علیزے شاہ کا ہم شکل قرار دیتے ہیں۔ اور اب تو مجھے بھی اس بات کا یقین ہو گیا ہے کہ میں علیزے شاہ جیسی دکھائی دیتی ہوں۔ میں ذاتی طور پر بھی علیزے شاہ کو بہت پسند کرتی ہوں، آج تک اداکارہ علیزے شاہ سے نہیں ملی لیکن وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں