اداکار درشن تھگو دیپا بیوی سمیت قتل کے الزام میں گرفتار

 اداکار درشن تھگو دیپا بیوی  سمیت قتل کے الزام میں گرفتار

بنگلورو(شوبزڈیسک )بھارت میں فلمی اداکار کو بیوی سمیت قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنڈا فلموں کے اداکار درشن تھگو دیپا کو ایک شخص کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ اداکار کی بیوی پوترا گاؤڈا سمیت دیگر 10 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 47 سالہ اداکار کو میسور میں ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔ ان پر بنگلورو کی فارمیسی میں کام کرنے والے 33 رینوکا سوامی کو قتل کروانے کا الزام ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں