ندا اور یاسر نواز کی ادائیگی حج سے قبل یادگار تصاویر وائرل

ندا اور یاسر نواز کی ادائیگی حج سے قبل یادگار تصاویر وائرل

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ و ٹی وی شو ہوسٹ ندا یاسر اور انکے شوہر، ہدایتکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے فریضہ حج کی ادائیگی سے قبل مکہ مکرمہ سے تصاویر جاری کردیں۔

ندا یاسر اور یاسر نواز فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے یادگار تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔چند روز قبل اس اسٹار جوڑی نے مدینہ سے تصاویر جاری کی تھیں اور اب انہوں نے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوکر لی گئیں تصاویر اور دیگر یادگار تصاویر پر مبنی ایک ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں