‘‘میرے چھوٹے بچے تھے ’’کرشمہ کپور نے شوبز سے دوری کی وجہ بتادی

‘‘میرے چھوٹے بچے تھے ’’کرشمہ کپور نے شوبز سے دوری کی وجہ بتادی

ممبئی(شوبزڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے تقریباً 18 برس سے شوبز کی رنگینیوں سے دور رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے چھوٹے بچے تھے۔

اپنے انٹرویو کے دوران کرشمہ کپور نے کہا کہ میں نے لائم لائٹ سے دور رہنے کا انتخاب کیا، میرے بچے چھوٹے تھے اور بطور ماں میرے لیے یہ اہم تھا کہ میں ان لمحات کو کھونا نہیں چاہتی تھی۔ یہ ایک ایسا انتخاب ہے جو ہر فرد کو کرنا ہوتا ہے اور یہ میرا انتخاب تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں