پاکستانی گانے چرا کر فلم عاشقی میں شامل کئے:بھارتی ڈائریکٹر

پاکستانی گانے چرا کر فلم عاشقی میں شامل کئے:بھارتی ڈائریکٹر

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی متعدد فلموں کے لیے شاہکار گانے کمپوز کرنے والی جوڑی جیتن۔ للیت کے للیت پنڈت نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ نوے کی دہائی میں اپنے گانوں کی وجہ سے سپر ہٹ ہونے والی فلم عاشقی میں پاکستانی گانے چرا کر شامل کیے گئے۔

للیت پنڈت کا کہنا تھا کہ عاشقی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ندیم شیرون کی موسیقار جوڑی نے پاکستانی گانوں کے نہ صرف دھنیں چرائیں بلکہ الفاظ تک تبدیل نہیں کیے۔ یہ بات فلم انڈسٹری میں سب جانتے ہیں۔ فلم کے ندیم دبئی جاتے تھے اور پاکستانی گانوں کے بہت سے کیسٹس خرید کر لاتے تھے۔ بھارت پہنچنے کے بعد ندیم شیرون انہیں گانوں کو ری پروڈیوس کردیتے تھے اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ پاکستانی گانوں کو شاعری سمیت استعمال کیا گیا اورانہیں گانوں کی بنیاد پر ندیم شیرون نے شہرت حاصل کی۔ میں نے بھی انگلش گانوں کے کچھ حصے بالی ووڈ کے گانوں میں استعمال کیے ہیں تاہم جیتن خالص کمپوزر ہیں اور ان کی بنائی گئی دھنیں ان کی اپنی تخلیق کی گئی ہوتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں