گوشت کو کبھی ہاتھ تک نہیں لگایا:زارا نور عباس کا انکشاف

گوشت کو کبھی ہاتھ تک نہیں لگایا:زارا نور عباس کا انکشاف

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے کبھی گوشت کو ہاتھ نہیں لگایا اور نہ ہی کبھی پکایا ہے۔

اپنے شوہر و اداکار اسد صدیقی کے ہمراہ نجی ٹی وی کے عید پروگرام میں بات کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ میں گوشت کے قریب بھی نہیں جاتی، یہاں تک کہ قربانی کا گوشت دیکھتی بھی نہیں ہوں۔ اس بار عیدالاضحیٰ پر اپنے والدین کے گھر ہوں اور جب اپنے سُسرال میں ہوتی ہوں تو وہاں میری ساس ہی قربانی کا سارا گوشت دیکھتی ہیں۔ میں کھانا نہیں پکاتی جبکہ میرے شوہر ہمیشہ مجھ سے کچھ پکانے کی درخواست کرتے ہیں لیکن اس بار میں نے سوچا ہے کہ میں اپنے شوہر کے لیے نمکین گوشت بناؤں گی۔ اسد اور ان کے سارے بھائی گوشت کھانے کے بہت شوقین ہیں، اسی وجہ سے میں نے کوکنگ کے لیے نمکین گوشت کا انتخاب کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں