صبا فیصل کی فیملی کیساتھ عید کی تصاویر وائرل

صبا فیصل کی فیملی کیساتھ عید کی تصاویر وائرل

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ صبا فیصل کی عیدِقرباں کے موقع پر اپنے بچوں کے ساتھ عید مناتے ہوئے یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

صبا فیصل دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی ماں ہیں اور وہ اپنی فیملی کے ساتھ ہر خوشی بھرپور انداز میں مناتی نظر آتی ہیں۔رواں سال صبا فیصل نے لاہور میں عید منا ئی اور ان کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل نے عید کے دوسرے دن یادگار تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنائیں جس میں ان کی والدہ صبا فیصل کے علاوہ اہلیہ نشا طلعت اور بہن سعدیہ فیصل کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں