فیصل قریشی نے قربانی پر اعتراض کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 فیصل قریشی نے قربانی پر اعتراض کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(شوبزڈیسک)اداکار فیصل قریشی نے عید الاضحیٰ میں قربانی پر اعتراض کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

نجی ٹی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ قربانی ہماری اسلامی روایت کا حصہ ہے جسے پورا کرنے کے بارے میں اللہ کا حکم ہے اور اللہ کے حکم پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔ کہ لوگ لبرل بننے کے چکر میں قربانی پر اعتراض کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان پیسوں سے غریب کی مدد کرنی چاہئے۔ قربانی کی روح اور فلسفے کو سمجھنے کیلئے لوگوں کو اہل علم افراد کے پاس جاکر بیٹھنا چاہئے اور اسلام کو بدنام نہیں کرنا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں